اسلام آباد :(روزنامہ سرگرم) قائد ایوان اسحاق ڈار نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سےمتعلق ن لیگ نےکوئی فیصلہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد ایوان اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں ترمیم کوئی ایکسٹرا آرڈ نری چیزنہیں ہم کرتےرہےہیں، ہماری منشور کمیٹی کو عرفان صدیقی لیڈ کر رہے ہیں ، عرفان صدیقی اور مریم اورنگزیب نے بیان دیئے ہیں۔
قائد ایوان کا کہنا تھا کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے کے بعد ہم نے بہت کام کیا ، میثاق جمہوریت میں ہی آئینی آصلاحات کا معاملہ بھی تھا، پیپلزپارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے حقیقی چیلنجز ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ ہیں ، کیا صوبے وہ تمام کام کر رہے ہیں جیسے صحت کا شعبہ ہے۔
اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کوئی معاملہ نہیں ہے، این ایف سی کی جو نظر ثانی ہوئی ہے اس کو دیکھنے کی ضرورت ہے، آئین میں ترمیم کرنا کوئی بات نہیں ہم نے آئینی ترمیم کرتے رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اٹھارویں ترمیم سےمتعلق ن لیگ نےکوئی فیصلہ نہیں کیا اورنہ ہی کوئی ہدایت منشورکمیٹی کودی ہے۔