Sargaram | Newspaper

اتوار 03 مارچ 2024

ای-پیپر | E-paper

اسد شاہ اور حنا شاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی، فاطمہ کی والدہ

Share

مبینہ طور پر تشدد سے ہلاک ہونے والی کمسن ملازمہ فاطمہ کی والدہ نے کہا ہے کہ اسد شاہ اور حنا شاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی۔

ایک بیان میں فاطمہ کی ماں اور کیس کی مدعی شبنم نے کہا ہے کہ حنا شاہ کی چچی نے دھمکی دی کہ حنا پر ہاتھ ہلکا رکھو ورنہ تمہاری خیر نہیں

فاطمہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ حنا کی چچی نے کہا کہ اسد شاہ تک رہو، حنا پر کوئی بات نہ کرو، میں حنا شاہ کو کوئی رعایت نہیں دینے والی۔

واضح رہے کہ مرکزی ملزم اسد شاہ کو تین روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اسد شاہ نے اب تک پولیس کو موبائل کا کوڈ نہیں بتایا۔

پولیس اب تک ملزمہ حنا شاہ اور اس کے والد فیاض شاہ کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image