Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

اسد عمر کا سیاست مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان

Share

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مکمل طور پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے تحریکِ انصاف کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

اسد عمر نے سیاست چھوڑنے سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر نے لکھا ہے کہ پہلےبھی کہہ چکا ہوں کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسیز ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہیں جو ملک کے مفاد میں نہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں اپنے حلقے والوں کا دو بار الیکشن میں کامیاب کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا، خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا، جس حلقے سے میں منتخب ہوا ہوں اس کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

اسد عمر نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اللّٰہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image