Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

اسد قیصر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ، اسلام آباد پولیس نے انہیں کس جیل میں بھیجنے کی استدعا کر دی ؟ جانئے

Share

اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کی استدعا کر دی ۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کر دیا گیا ،تحریک انصاف کے وکلا شعیب شاہین، بیرسٹر گوہر علی اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے ، ان کے علاوہ تھانہ بنی گالاکا تفتیشی افسر بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی ، تفتیشی افسر نے کہا کہ جب تک خیبر پختون خوا پولیس نہیں آتی اسد قیصر کو جوڈیشل کر دیا جائے ،انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جائے ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image