Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7ہزار 28 ہو گئی

Share

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7028 ہو گئی جبکہ 18 ہزار 500 فلسطینی زخمی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شہداء میں 3000 سے زائد بچے اور 1700سے زائد خواتین شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 ہزار کے قریب فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں غزہ کی پٹی میں رات کو بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی اور مزید21 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے الزیتون محلے میں النادیم خاندان کے 4 منزلہ مکان پر بم باری کی گئی جس سے 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس مہاجر کیمپ میں ساطری خاندان کے گھر پر بم باری سے 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

وسطی غزہ کی پٹی کے نوصیرات کیمپ میں الحر خاندان کے گھر پر بھی بم باری کی گئی جس میں8 افراد شہید ہوئے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image