غزہ: اسرائیل کی فوج کی بڑی ڈویژن کو غزہ سے لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے میں منتقل کردیا گیا۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فوج کی اعلیٰ قیادت نے مشاورت کے بعد فوج کی سب سے بڑی 36 ڈویژن کوغزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد حزب اللہ کی کاررائیوں کا جواب دینا ہے۔ اسرائیلی فوجی ڈویژن کی منتقلی کے وقت اوراس سے متعلق دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
اسرائیل نے حماس اور حزب اللہ پر حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک عورتوں اور بچوں سمیت 28 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔