سیالکوٹ(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں اسرائیل اور حماس کے معاملے پر کسی نہ کسی طرح احتجاج جاری ہے لیکن پاکستان میں ایک سماجی تنظیم نے ایسے شاندار انداز میں ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے کہ تفصیلات جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
الرزاق ٹرسٹ کی بانی و چیئرپرسن آمنہ احمد نے ڈیلی پاکستان کو بتایا کہ 29نومبر کو سیالکوٹ کی کینٹ ویو مارکی میں ایک پروگرام منعقد کررہے ہیں جس میں سندس فائونڈیشن کے تعاون سے 500سے زائد خون کی بوتلیں اکٹھی کی جائیں گی اور یہ خون تھیلیسیمیا کے مریضو ں کو عطیہ کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ایک طریقہ ہے کیونکہ وہاں جو خون بہہ رہا ہے، اس میں تو ہم بے بس ہیں لیکن یہاں خون کا ایک ایک قطرہ عطیہ کریں گے اور اکٹھا کریں گے جس سے بچوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔
آمنہ احمد کا کہناتھاکہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور کئی معروف شخصیات کی بھی خصوصی شرکت ہوگی اور یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی ممکنہ طورپر ایک تاریخی تقریب ہوگی ، یہ انسانیت کیلئے ایک اقدام ہے ، ساتھ ہی اقبال ڈے بھی منایاجائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ الرازق ٹرسٹ ایک عام این جی او کی طرح کام نہیں کرتا ،یہ ڈویلپمنٹ اور موٹیویشنل سکلز پر کام کرتاہے ، ابتدائی تقریب میں ہی ہسپتالوں، سیلونز، ہوٹلوں ، صنعتوں، آئی ٹی کالجزوغیرہ سمیت 32 ایم او یو سائن کیے تھے تاکہ کسی غریب کا سستے داموں ٹرسٹ کی طرف سے معیاری علاج ہوسکے، کسی غریب بچی کی شادی کے موقع پر سیلون سے تیار ہوسکے یا کسی غریب اور ضرورت مند بچے کو کسی فیکٹری میں ملازمت دلائی جاسکے یا پھر دسترخوان کیلئے کسی ہوٹل کی مناسب قیمت پر خدمات حاصل کی جاسکیں۔
You Might Also Like
Sargaram Newspaper