Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

اسرائیل نے مغربی کنارے میں بھی قتل عام تیز کر دیا

Share

فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بھی قتل عام تیز کر دیا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق تازہ واقعات میں اسرائیلی فورسز نے 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا، دو نوجوانوں کو زیر حراست قتل کیا گیا، مغربی کنارے میں حالیہ اسرائیلی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایندھن نہ ملاتو آج غزہ کے اسپتال بند ہو جائیں گے لیکن اس کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں ایندھن لے جانے کی اجازت دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس سے تیل مانگیں ان کے پاس ذخیرہ ہے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image