Sargaram | Newspaper

ہفتہ 13 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

اسرائیل کے حامی امریکی مالک مکان کے ہاتھوں 6 سالہ فلسطینی بچے کا لرزہ خیز قتل

Share

شکاگو: امریکا میں اسرائیل کے حامی جنونی شخص نے 6 سالہ فلسطینی کرایہ دار بچے کو چاقو کے اندھا دھند وار کرکے قتل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر شکاگو میں اسرائیل کے حامی سفاک شخص نے اپنی کرایہ دار مسلمان فیملی کے گھر میں گھس کر 6 سالہ بچے کو قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم  رپورٹ کے مطابق 6 سالہ بچے پر فوجی طرز کے بڑے چاقو سے 26 وار کیے گئے جبکہ اس کی والدہ کے جسم پر 12 سے زیادہ  زخم موجود ہیں۔ بچے کی شدید زخمی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ملزم نے خاتون اور بچے کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا۔

لرزہ خیز حملے کا نشانہ بننے والا خاندان 2 برس سے حملہ آور کے گھر کی نچلی منزل پر کرایے پر رہائش پذیر تھا۔ پوولیس نے 71 سالہ حملہ آور کو نفرت پر مبنی جرم سمیت دیگر الزامات عائد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

حکام نے حملہ کا نشانہ بننے والوں کی شناخت  ظاہر نہیں کی تاہم امریکی اسلامی تعلقات  کونسل (سی اے آئی آر) نے واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نژاد امریکی بچے وادی الفیومی اور اس کی والدہ حنان شاہین پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image