تل ابیب : اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں پر 16 ٹن بارود برسا دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر غزہ پر آگ اور خون مسلط کر دیا، اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر ایسے مہلک بم برسائے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلتی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیارے جان بوجھ کر رہائشی عمارتوں پر بم برسا رہے ہیں جس سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی طیارے فلسطینی علاقوں پر چند گھنٹوں میں 16 ٹن بارود برسا چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو نتائج بھگتنا ہوں گے اور جنگ کی ساری ذمہ داری بھی حماس کی ہو گی۔