جدہ : سعودی شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا وزارتی اجلاس شروع ہو گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی شریک ہیں جس کے دوران وہ پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ اجلاس میں اسلامی ممالک کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیل مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ جلیل عباس جیلانی اجلاس کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کی کویت اور ایران کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔