Sargaram | Newspaper

پیر 11 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

اسلامی مالیات میں انقلاب, اسلامک کوائن(ISLM) کی رونمائی

Share

کراچی (ویب ڈیسک) ایک طرف جہاں تیزی سے نئی کرپٹو کرنسیاں  تیزی سے اُبھر رہی ہیں ایسے میں  اسلامی مالیات پر اثر انداز ہونے کیلئے جلد ہی ایک نئی  پیشرفت ہم سب کے سامنے  ہے ، اسلامک کوائن

(ISLM) جس کی10 اکتوبر 2023 کو  لسٹنگ کی جائے گی ، شریعت کے مطابق  کام کرنے والی اس ڈیجیٹل کرنسی نے پہلے ہی کافی توجہ اور فنڈنگ حاصل کر لی ہے اور خود کو ایک قابل ذکر اور اہمیت کی حامل  کرپٹوکرنسی کی حیثیت سے تسلیم کرایا ہے ۔

عالمی تناظر میں ایک منفرد تجویز
اسلامک کوائن  ایک مخصوص پیشکش کے ساتھ کریپٹو کرنسی کے میدان میں داخل ہوا۔ یہ پہلی ڈیجیٹل کرنسی ہے جو محتاط انداز سے  شرعی قوانین کے اصولوں کے ساتھ منسلک ہے۔ حق بلاک چین کے ذریعہ تیار کردہ ISLM کو اسلامی  اقدار پر پورا اترنے  کے لیے تیار کیا گیا ہےتاکہ یہ مسلمانوں کی مالی  ضروریات ہر لحاظ سے پورا کرسکے ۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں  مسلمانوں کی  آبادی تقریباً 2 بلین افراد ہے ۔
مالیاتی ڈومین میں شریعت کی تعمیل سنہری اخلاقی اصولوں جیسے منافع کی تقسیم، معاہدے کی شفاف شرائط، اور جوئے یا قیاس آرائی سے مشابہ سرگرمیوں سے اجتناب  پر مبنی ہے ۔ مزید برآں، ISLM اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جن کاروباروں کے ساتھ اس کا تعلق ہے وہ سماجی طور پر ذمہ دار ہیںیا وہ  سماجی بہبود اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دیتے ہیں۔ اسلامی اقدار کی یہ پابندی ISLM کو مسلم کمیونٹی کے اندر مالیاتی لین دین کیلئے نمایاں مقام دلاتی ہے

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image