Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

اسلام آباد: دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد

Share

اسلام آباد: (روزنامہ سرگرم)ے ایس ایف نے ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر سے  ہیروئن اور کرسٹل آئس برآمد کرلی۔

ترجمان ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کی جس میں دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے ہیروئن اور آئس کرسٹل وائٹ ہیروئن سے بھرے دو پیکٹ برآمد کیے گئے جن کی مجموعی مقدار 1.996

ترجمان کے مطابق مسافر تجزیر خان نے ہیروئن والے یہ پیکٹ بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران نہایت پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنادی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کلو گرام ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image