Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

اسلام آباد: واردات کرکے فرار ہونے والے دو غیر ملکی افغان ڈاکو گرفتار

Share

اسلام آباد: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واردات کرکے فرار ہونے والے دو غیر ملکی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق دو غیر ملکی ڈاکوؤں نے ایف ایٹ میں راہزنی کی واردات کی، اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او مارگلہ اور ڈولفن اسکواڈ نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔

ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ پولیس ٹیموں نے نہایت حکمت عملی سے دونوں ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت جنگل سے گرفتار کرلیا۔

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیموں کو بروقت ردعمل پر شاباش دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکو افغان شہری تھے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image