Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

اسلام آباد کے ایچ نائن بچت بازار میں آگ لگنے سے 700 دکانیں جل گئیں۔

Share

پاکستان

اسلام آباد کے بچت بازار میں آتشزدگی، سیکڑوں دکانیں جل گئیں

لام آباد کے ایچ نائن بچت بازار میں آگ لگنے سے 700 دکانیں جل گئیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق آگ گارمنٹس سیکشن میں لگی جس نے برتنوں والے سیکشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انتظامیہ  نے بتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچ گیا اور 31 فائر بریگیڈز نے آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image