Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

اسلام آباد ہائیکورٹ: العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

بینچ نے ریفرنس دوبارہ سماعت کے لیے احتساب عدالت کو بھجوانے کی نیب استدعا مسترد کر تے ہوئے میرٹ پر دلائل سننےکا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 6 جولائی 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 11 سال قید کی سز اسنائی تھی۔

علاوہ ازیں 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

رواں سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے (ن) لیگی قائد نواز شریف کی درخواست پر ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی 11 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں بری کیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image