Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم

Share

اسلام آباد: (روزنامہ سر گرم)  اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اڈیالہ جیل میں جاری سائفر کیس کے ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے خصوصی عدالت کو اس کیس کی سماعت گیارہ جنوری تک کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے اس کیس کی اڈیالہ جیل میں اِن کیمرہ ہونے والے سماعتوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ جس طرح اس کیس کی سماعت آگے بڑھ رہی ہے اس پر عدالت کو تشویش ہے۔

سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے ٹرائل سے متعلق اٹھنے والے سوالات کا جائزہ لینا ہو گا کیونکہ ایک، دو لوگوں یا خاندان کے افراد کی موجودگی میں ہونے والا ٹرائل اوپن نہیں بلکہ کلوزڈ ٹرائل ہی سمجھا جائے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image