Sargaram | Newspaper

منگل 05 مارچ 2024

ای-پیپر | E-paper

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ دو روز سے بند، وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند گزشتہ دو روز سے بند ہونے کے باعث وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر آن لائن کازلسٹ اور کیسوں کی تفصیلات اپلوڈ ہوتی ہیں تاہم گزشتہ دو روز سے ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند ہے۔(روزنامہ سر گرم)

ویب سائٹ پر کیسوں کے مختصر اور تفصیلی فیصلوں سے آگاہی ملتی ہے اور دائر درخواستوں پر اعتراضات اور مقرر ہونے کی تفصیل موجود ہوتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند ہونے کے باعث دور سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ سائلین اور وکلا کو کیسز کے بارے میں معلومات نہیں مل پا رہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image