Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قمر باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کردیا

Share

اسلام آباد :(روزنامہ سرگرم) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کوغلط بیان کرنے کے کیس میں قمر باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کے کیس میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست پرنوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے صحافی جاوید چوھدری، شاہد میتلا، پیمرا اورپریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کیا ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ غلط اور من گھڑت طریقہ سے مختلف ایونٹس کو ظاہرکرکے داغدار کیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو مقدمہ اندراج درخواست کے بعد بار بار استدعا کی لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا، ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جاوید چوہدری اور شاہد میتلا نے صرف ویورشپ کیلئے دو آرٹیکل لکھے جس کا معاشرے پر منفی اثر پڑا، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کرمنل رویہ سامنے آیا۔

درخواست میں کہنا تھا کہ کرمنل ایکٹ باجوہ اور فیض حمید کی ملی بھگت سے ہوا، جنرل باجوہ اور جنرل فیض قانونی رکاوٹ عبورکرکے سنگین جرم کےمرتکب ٹھہرے، توجہ حاصل کرنے کیلئے صحافت کی آڑمیں آرٹیکلزسے ریاستی ادارے کی منفی تصویرپیش کی گئی، ایسےواقعات کے تناظر میں عوام اور اداروں میں عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image