Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

اسمبلی تحلیل ہو چکی، نئے الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے، عمران کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

Share

سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حلقہ این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر مؤثر ہو چکی، جس پر بابر اعوان نے جواب دیا کہ جی سر بلکل غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ اجازت دیں تو اس معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اس معاملے پر مزید کیا ہو سکتا ہے، اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image