Sargaram | Newspaper

منگل 17 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

اسکاٹ لینڈ نے فلسطین کے مظلوموں کیلئے اپنے ملک کے دروازے کھول دیئے

Share

اسکاٹ لینڈ نے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے اپنے ملک کی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ ان کا ملک غزہ کے متاثرین کو پناہ دینے کے لیے تیار ہے اور اسکاٹ لینڈ وہ پہلا ملک ہے جس نے فلسطین کے مظلوموں کیلئے اپنے دروازے کھولے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ ہم نے شام، یوکرین اور دیگر کئی ممالک سے آنے والوں کا خیر مقدم کیا ہے اور ہمیں غزہ کے لوگوں کیلئے بھی ایسا دوبارہ کرنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے سسرسمیت د یگر رشتے دار بھی غزہ میں محصور ہیں جن میں دو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

برطانیہ سے بھی فلسطینیوں کیلئے طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسکاٹش فرسٹ منسٹر نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے اسپتالوں میں ہم غزہ متاثرین کا علاج کرنے کیلئے تیار ہیں۔

عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ وہ غزہ میں بے گھر ہونے والے 10 لاکھ فلسطینیوں کے لیے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے پروگرام کا اعلان کرے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image