Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

اسیر اب ہمشیرا اور پیر کے بیچ میں پس رہا ہے: فردوس عاشق کا لیک آڈیو پر ردعمل

Share

سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے وکیل  لطیف کھوسہ کی آڈیو لیک پر  طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ہے پیر، ایک طرف ہے ہمشیرا، کیا کرے بےچارہ اسیر۔

بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی آڈیو پر دیے گئے ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس آڈیو کے بعد نند بھاوج کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، خاور مانیکا کے بیانات کے بعد پیر صاحب کا کوئی تعویز اثر نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں جب گھریلو تعلق شامل کردیا جاتا ہے تویہی انجام ہوتا ہے، سیاست کو سیاست تک محدود رکھیں، حکومتی فیصلے ایوان وزیراعظم  کے بجائے احکامات بیڈ روم سے چلیں گے تو  بلآخر وہ بیڈ روم بھی ایک روز زیربحث آئے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے بشریٰ بی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پیرنی جس کی وجہ سے وزارت عظمیٰ برباد ہوگئی آج وہ علیمہ بی بی، عظمیٰ بی بی کو کیا سمجھیں گی، وہ خاتون چیئرمین پی ٹی آئی کو اندر کرا چکی ہیں، اب ایجنڈا ان کے خاندان کے ساتھ انتقام لینا ہے، یہ خاتون بہن بھائی کے رشتے کو بھی ماپال کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ ایک طرف ہے پیر، ایک طرف ہے ہمشیرا، کیا کرے بےچارہ اسیر، اسیر اب ہمشیرا اور پیر کے بیچ میں پس رہا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image