Sargaram | Newspaper

اتوار 08 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

افسوس ہم 1997ء کے دور میں دھکیلے جا چکے ہیں: احسن اقبال

Share

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ افسوس ہم 1997ء کے دور میں دھکیلے جا چکے ہیں۔

لاہور میں امیر مقام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں بھرپور انتخابی جوش و خروش ہے، نواز شریف کے ہر دور میں خیبر پختون خوا کو بہت کچھ ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہر انتخابی امیدوار کو سنا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کے پاس معاشی استحکام لانے کی صلاحیت ہے، پی ڈی ایم کی اجتماعی کوشش سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل دے سکتی ہے، ہر جمہوری جماعت کو الیکشن میں جگہ ملنی چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کو کراس کر لیا تھا، عوام کے سامنے پی ٹی آئی کا چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے، 9 مئی کے واقعے پر مسلح افواج اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image