Sargaram | Newspaper

پیر 04 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغان طالبان کا تعاون حاصل ہے: سکیورٹی ذرائع

Share

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغان طالبان کا تعاون حاصل ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشتگردوں سے جدید غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا، غیر ملکی اسلحےکی دستیابی سے پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کو منظم طریقے سے پاکستان میں بدامنی پھیلانےکیلئے مسلط کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغانستان میں چھوڑا ہوا امریکی اسلحہ غیر محفوظ ہے، اسلحہ مختلف پاکستان مخالف دہشتگرد تنظیموں کے ہاتھ لگ گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی نے بھی انہی ہتھیاروں سے نوشکی اور پنجگور میں ایف سی پر حملہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغانستان میں غیر ملکی اسلحہ اور دہشتگرد تنظیموں کا نوٹس لے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image