افغانستان نے گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری فتح حاصل کی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔
بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈیس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس پر سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رن کا ہدف دیا۔
افغانستان کی ٹیم نے 242 رن کے ہدف کے تعاقب میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور 242 رن کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو افغان ٹیم 6 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے، افغانستان نے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اگر افغانستان اپنے آئندہ میچز میں نیدرلینڈز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو شکست دیتا ہے تو وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔