Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

افغان طالبان کے کمانڈر دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں: نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان

Share

بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان کے کمانڈر دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔

یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہی۔

جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمیں دہشت گردی سے متعلق کوئی حکمتِ عملی بنانی ہو گی، ان پناہ گاہوں کی طرف جانے کی ضرورت ہے جہاں سے یہ نیٹ ورک آپریٹ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود پناہ گاہوں کا پاکستان میں موجود دہشت گردی سے تعلق ہے، افغانستان میں موجود پناہ گاہیں دہشت گردوں کو آپریٹ کر رہی ہیں۔

بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو امریکی اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے، دہشت گرد پاکستان کے بارڈر کو کراس کر کے حملہ کرتے ہیں۔

جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ اسی نیٹ ورک کا ایک گروپ پاکستان کے اندر آپریٹ کر رہا ہے، ڈی آئی خان میں جو ہوا اس سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image