Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

افغان فنکاروں نے پاکستان سے بے دخلی کو چیلنج کردیا

Share

پشاور: افغان فنکاروں نے پاکستان سے بے دخلی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

افغان فنکاروں نے پاکستان سے بے دخلی خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ  حکومت پاکستان نے یو این ایچ سی کے ساتھ 2003 میں معاہدہ کیا تھا جس کے تحت پاکستان افغان مہاجرین کو جبری طور پر ملک سے نہ نکالنے کا پابند ہے۔

درخواست  میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں افغانستان کی حکومت بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی افغان مہاجرین کو وہ حقوق حاصل ہیں جو پاکستانیوں کو ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے بعد افغان مہاجرین کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ یو این ایچ سی آر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی پابندی کروائی جائے اورپکڑ دھکڑ کو روکا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ سے درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک حکومت کو افغان مہاجرین کی گرفتاری اور جبری انخلا سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت ، نادرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image