افغانستان کے مرکزی بینک ‘دا افغانستان بینک’ نے 80کروڑ سے زائد بوسیدہ افغان کرنسی نوٹ جلا دیے۔
دا افغانستان بینک کے نائب سربراہ ملا محمد اخوند کے مطابق بینک نے سینٹرل زون میں جمع کی گئی 80 کروڑ 9 لاکھ سے زائد بوسیدہ کرنسی نوٹ جلا دیے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق مقررہ وفد کی موجودگی میں گنتی کے بعد بوسیدہ نوٹوں کو جلایا گیا۔ رقم کو خصوصی بھٹیوں میں منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر وزارت انصاف و خزانہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
دا افغانستان بینک کے نائب سربراہ نے افغان شہریوں سے گزارش کی ہے کہ روزمرہ لین دین میں افغان کرنسی کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ دیں۔