Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس: بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Share

اسلام آباد:  القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں  بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔

القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں   ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی، اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

بشری بی بی کی دونوں کیسوں میں عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔

دونوں کیسوں میں آج فریقین کی جانب سے جزوی دلائل دیے گئے۔ عدالت کا آئندہ تاریخ پر مکمل دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ 190 ملین پاؤنڈ کیسز کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image