Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

الیکشن ٹریبونلز: شاہ محمود، زین قریشی اور دیگر کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر جواب طلب

Share

کراچی: الیکشن ٹریبونلز نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن، ڈی آر اوز اور آر اوز سے جواب طلب کرلیا۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 214 سے پی ٹی آئی امیدوار شاہ محمود قریشی اور اسی حلقے سے ان کے بیٹے زین قریشی کی اپیل پر الیکشن کمیشن،آر او اور دیگر سےجواب طلب کرلیا ہے۔(روزنامہ سر گرم)

ٹریبونل  نے این اے 238 سے پی ٹی آئی امیدوارحلیم عادل شیخ،  این اے 241 پیپلزپارٹی امیدوارمرزا اختیار بیگ اور  این اے 234 سے ایم کیو ایم امیدوار صادق افتخارکی اپیل پربھی ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس کے علاوہ این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل پر بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے جب کہ الیکشن ٹریبونلز نے الیکشن کمیشن اور دیگر سے 5 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ان امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image