Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے۔

Share

بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جن حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کرانا پڑ رہی ہے، ان کو آخر میں چھاپا جائے گا، بیلٹ پیپرزکی دوبارہ چھپائی خصوصی (روزنامہ سر گرم)   سکیورٹی کاغذ اور  وقت کی دستیابی پر منحصر ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے، عدالتی فیصلوں پر کئی حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی دوبارہ کرنا پڑ  رہی ہے، دوبارہ چھپائی کے لیے سکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی بڑا چیلنج ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image