Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

الیکشن کمیشن میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائر

Share

اسلام آباد:  ایڈوکیٹ فاطمہ نذر نے الیکشن کمیشن میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست  جمع کرادی۔

ایڈوکیٹ فاطمہ نذر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ دئیے جانے کے بعد سے بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال نازک ہو گئی ہے۔

عام انتخابات ملتوی کرانے کی درخوست کا متن ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے بعد سےمکران ڈویژن میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ دیہاڑی دار مزدوروں کے قتل،ٹارگٹ کلنگ،آئی ای ڈی بلاسٹ اور خودکش حملوں کی لہر بڑھی گئی ہے۔

درخواستگزار کا مزید کہنا تھا کہ کیچ اور گوادر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 61 دہشگردی کے واقعات میں 32 زندگیوں کے چراغ غل ہوئے جبکہ بلوچستان میں بیشتر آبادی کو آمدرافت میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

ایڈوکیٹ فاطمہ نذر نے عام انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست میں مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں مطلوبہ ٹرن آوٹ ملنا ممکن نہیں ہے لہذا ملک میں انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image