Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

الیکشن کمیشن کا آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو عہدے دے ہٹانے کا حکم

Share

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنراسلام آباد اورآئی جی اسلام آباد کوتبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسٹبشلمنٹ ڈویژن کودونوں افسران کےتبادلے کیلئےمراسلہ بھیج دیا گیا  ۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کومراسلہ میں آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے تبادلے کی ہدایت کردی ۔

مراسلے میں کہا گیاکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نوازمیمن اورآئی جی اسلام آباد اکبرناصرخان کا تبادلہ کرکے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پرآگاہ کریں  ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image