Sargaram | Newspaper

منگل 25 مارچ 2025

ای-پیپر | E-paper

الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف آج ن لیگ کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے

Share

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج ن لیگ کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشورر آخر کار تیار ہوگیا، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج پارٹی کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے.(روزامہ سر گرم)

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب ک کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف پارٹی رہنماؤں کے ساتھ باضابطہ طور پر منشور جاری کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ آج ایبٹ آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، کالج گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے رہنما ن لیگ مریم نواز خطاب کریں گی۔

جلسے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جلسے کیلئے آٹھ فٹ اونچا، چالیس فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں جگہ جگہ پینافلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

صدرن لیگ شہبازشریف آج راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image