Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

امریکا اور برطانیہ کا حماس اور اسلامی جہاد پر پابندیاں لگانے کا اعلان

Share

واشنگٹن : امریکا اور برطانیہ نے حماس اور اسلامی جہاد پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ حماس کی قیادت اور ایرانی امداد کی فراہمی پر پابندیاں لگائی ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ حماس اور دیگر گروپوں کے پاس یرغمالیوں کی رہائی ہونے والی ہے۔ رہائی کیلئے بات چیت میں شامل لوگوں سے روز بات ہوتی ہے۔ درجنوں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ڈیل ہونے والی ہے۔

دوسری جانب حماس نے امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیل کو الشفا ہسپتال پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی خفیہ اداروں کے بیان میں اسرائیلی جھوٹے دعوے کی حمایت کی گئی تھی کہ الشفا ہسپتال میں دہشت گرد موجود ہیں، جس پر اسرائیلی فوج نے ہسپتال میں داخل مریضوں ، ڈاکٹروں اور عام لوگوں کا قتل عام کیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image