Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

امریکہ میں تحریک انصاف کی لابنگ پر سالانہ کتنے لاکھ ڈالرز خرچ کیے جاتے ہیں ؟ حسین حقانی نے اہم انکشافات کر دیئے

Share

لاہور ( خصوصی رپورٹ ) امریکہ میں تحریک انصاف کی موجودہ لابنگ پر سالانہ کتنے لاکھ ڈالرز خرچ کیے جاتے ہیں،گزشتہ برس تحریک انصاف نے ایک لابنگ فرم فنٹن ایرلاک کی خدمات 25 ہزار ڈالر زماہانہ کے عوض حاصل کی تھیں۔ رواں برس مارچ میں تحریک انصاف کے امریکی حکومت اور میڈیا کے ساتھ روابط بحال کرانے کیلئے واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ایک فرم پرایا کنسلٹنٹس (Praia Consultants) کے ساتھ معاہدہ منظر عام پر آیا ہے ۔ سینئر تجزیہ کار و کالم نگار حسین حقانی  نے اہم انکشافات کر دیئے ۔

” اپنے بلاگ بعنوان امریکہ مخالف ہونے کی حقیقت اور بیان بازی” میں حسین حقانی نے لکھا ہے کہ عمران خان کی تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان میں امریکی سفارت کار، ڈونلڈ بلوم کے درمیان ہونیوالی حالیہ ملاقات کی فوری مذمت کرتے ہوئے اسے ’’پاکستان کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت‘‘ قرار دیا۔ لیکن جب صدر بائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 11 اراکین کانگریس نے خط لکھا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ہونیوالی انکوائری تک اس کی سیکیورٹی امداد معطل کردی جائے تو پی ٹی آئی کی طرف سے اس قسم کا غصیلا ردعمل دیکھنے میں نہ آیا ۔ اس خط میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی زد میں آنیوالوں میں عمران خان کا نام بطور خاص شامل ہے۔درحقیقت اگر امریکی سفارت کار ملک، جہاں وہ تعینات ہے، کی کسی اہم سیاسی شخصیت سے ملتا ہے یا امریکی اراکین کانگریس کسی ملک میں انسانی حقوق کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں تو اس میں کچھ بھی غیر معمولی بات نہیں۔ اقوام کے درمیان خارجہ تعلقات کیلئے سفارت کاروں کو ہر قسم کے سیاست دانوں اور عوامی شخصیات سے ملاقاتیں کرنا ہوتی ہیں۔ ڈونلڈ بلوم کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے امریکہ کی پاکستان کی سیاست میں کسی ترجیح کا اظہار نہیں ہوتا، جس طرح دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کسی کی حمایت کی سند نہ تھیں۔ مزید یہ کہ امریکی خارجہ پالیسی اراکین کانگریس کے خطوط نہیں بلکہ حکومت کی ایگزیکٹو برانچ میں صدر اور ان کی ٹیم چلاتی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image