Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

امریکی ایئرپورٹ پر بچے کے ڈائپر سے گولیاں برآمد

Share

امریکا کے شہر نیویارک میں ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے مسافر کے پاس موجود ڈائپر سے 17 گولیاں برآمد کرلیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود ایکس رے مشین نے سامان کی چیکنگ کے دوران ڈائپر میں چھپائی گئی گولیوں کی الارم کے ذریعے نشاندہی کی۔

رپورٹس کے مطابق مسافر نے پوچھ گچھ کے دوران کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ یہ گولیاں اس کے بیگ میں کس طرح آئیں۔ تاہم کچھ دیر بعد اس نے اعتراف کیا کہ یہ ڈائپر اس کی خاتون دوست نے رکھا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 اس سے قبل اسی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سوٹ کیس میں رکھے جوتوں سے ایک پسٹل اور 6 گولیاں برآمد کی گئی تھیں جنہیں بہت ہی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image