Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

’امید ہے عدلیہ مداخلت کریگی اور بلے کا نشان بحال ہوگا‘، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

Share

راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ  بلے کا نشان واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے اور  امید ہے سپریم کورٹ مداخلت کرے گی ہمارا نشان بحال ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سائفرکیس کو اوپن ٹرائل نہیں سمجھتا، یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، ہر انسان کے بنیادی حقوق ہیں، عدالتوں کو اسے قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے، سائفر کیس میں کوشش کی جارہی ہے کوئی باہر نہ جاسکے،  ہمیں ابھی کوئی سرٹیفائیڈ کاپیز بھی فراہم نہیں کی گئیں

انہوں نے کہا کہ بڑی عجلت میں ساری چیزیں ہورہی ہیں، سپریم کورٹ نے واضح کہا سب کچھ کریں،کرمنل ٹرائل عجلت میں نہیں کیاجاسکتا، سوائے ہمارے کسی کا بھی کرینل ٹرائل عجلت میں نہیں ہورہا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بلے کا نشان واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے، امید ہے عدالت انصاف کرے گی، ان شاءاللہ سپریم کورٹ مداخلت کرے گی ہمارا نشان بحال ہوگا، بلا پاکستان کے 70 فیصد عوام کی نشانی ہے، کوئی بھی نشان الاٹ ہو وہ آپ سےکوئی نہیں چھین سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرڈر میں کوئی ذکر نہیں کیا کہ جنہوں نے درخواستیں جمع کرائیں کیا وہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے یا نہیں،  الیکشن کمیشن نے ذکر ہی نہیں کیا ہم نےکسی قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے، ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن نے جو کل آرڈر پاس کیا ہے وہ اس کے پہلے آرڈر سے متصادم ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image