ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کے مطابق صنعتکاروں، وکلاء اور ڈاکٹرز سمیت ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز اور موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریوینیو آٹومیشن لمیٹڈ اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔