Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

انتقام نہیں چاہتا، حساب لینا تو بنتا ہے: نواز شریف

Share

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ انتقام نہیں چاہتا، حساب لینا تو بنتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج جھوٹ ہوا میں اڑ گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف مقدمات میں جان نہیں تھی، سزا مجھے نہیں 25 کروڑ عوام کو ملی۔

نواز شریف نے کہا کہ جو دکھ ہمیں دیے گئے ان کا کوئی مداوا ہے؟ ہم نے جنرل باجوہ یا جنرل راحیل کے خلاف کبھی کوئی سازش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی، دفاع کو مضبوط کیا، جے ایف 17 کے معاہدے پر میرے دستخط ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image