اسلام آباد کی انسداد ہشتگردی عدالت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں ایمان کی طرف سے وکیل صفائی ایڈووکیٹ زینب جنجوعہ نے دلائل دیے جب کہ پولیس کی طرف سے پراسیکیوٹر راجہ نوید پیش ہوئے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔