کراچی :انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈارلر کی قیمت میں 1 روپیہ 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے تک سستا ہوگیاہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 30.60 روپے سستا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 49 ہزار802 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔