Sargaram | Newspaper

پیر 04 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی بڑی خوشخبری آگئی

Share

کراچی :انٹر بینک مارکیٹ کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے  جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کم ہو کر 285 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 284 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 62 ہزار 956 پوائنٹس پر تھا جس میں اب  تک 628 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور انڈیکس 63 ہزار 584 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image