Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

اڈیالہ جیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق کیس ؛چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر عدالت نے اعتراضات دور کردیئے

Share

اسلام آباد(روزنامہ سرگرم)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر اعتراضات دور کردیئے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمدطاہر نے سماعت کی،وکیل شیر افضل مروت عدالت کے سامنے پیش ہوئے،اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا 25ستمبر کا حکمنامہ چیلنج کیا گیا،

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بہتر کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا، عدالت نے فیملی، وکلا اور معالج سے ملاقات کی استدعا پر کوئی حکم جاری نہیں کیا ، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی ملاقات کیلئے سوموار مقرر ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات کیلئے جمعرات کا روز مقرر کیا گیا،جیل انتظامیہ صرف ہفتے میں 2 روز ملاقات کی اجازت دیتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے  صرف 4وکلا کو ملنے کی اجازت دی جاتی ہے،اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بنچ کے حکم نامہ میں ترمیم کرکے ملاقات کی اجازت دی جائے۔اپیل میں سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اسلام آباد اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image