لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کےبعد الیکشن کمیشن پر بہت الزامات لگائے گئے ہیں، دھاندلی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔(روزنامہ سر گرم)
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں 2018 میں جعلی الیکشنز کے ذریعے ہرایا گیا لیکن ہم نے کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، اب الیکشن کے رزلٹ آچکے ہیں، (ن) لیگ نمبر ون سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی دوسری سیاسی جماعت ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہونا ہے، پارلیمان میں اب سارا عمل ہوگا۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اکثریت دکھائیں تو ہم بڑے شوق سے اپوزیشن میں بیٹھیں گے، اگر حکومت نہیں بناسکتے تو دوسری جماعتیں باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گی۔