Sargaram | Newspaper

پیر 26 فروری 2024

ای-پیپر | E-paper

ایبٹ آباد پولیس نے حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا

hassan niazi

Share

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو لاہور لانے کے لیے محکمہ داخلہ بلوچستان کو خط ارسال کردیا گیا ہے، قانونی پروسیس کے بعد حسان نیازی کو لاہور پولیس کوئٹہ لے جائے گی۔

پولیس کے مطابق ملزم حسان نیازی جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے، ملزم پر سکیورٹی فورسز کی وردی لہرانے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ حسان نیازی کو گزشتہ روز ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پر اُکسانے کا مرتکب ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image