ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسگ کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رقم سے خواتین کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع ہوگا، خواتین کو مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائززکے لیے قرض تک رسائی بہترہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فنانسنگ کی رقم میں 10 کروڑ ڈالر پالیسی قرض ہے اور اس پروگرام میں 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے جب کہ 5 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے والے اداروں کو دیے جائیں گے۔