Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ایم ڈی کیٹ میں ناکامی، طالب علم نے خودکشی کر لی

Share

پشاور: اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم نے ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پر مبینہ طور پرخودکشی کر لی ۔ مبشر علی تیسری دفعہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں ناکام ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق   شعبہ زوالوجی فرسٹ سمسٹر کے طالبعلم مبشر علی نے ہاسٹل میں مبینہ طور پر ایلومینم فاسفائیڈ کی گولیاں کھائی  جس کے بعد مبشر کو ہاسٹل وارڈ ن نے تشویشناک حالت میں فوری طور پرہسپتال منتقل کیا لیکن طالب علم جانبر نہ ہوسکا۔

واقعے سے متعلق اسلامیہ کالج پشاور کے پروسٹ نے ابتدائی تفصیلات انتظامیہ کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے تحت طالب علم مبشر علی نے 27 نومبر کو 11 بجے ایلومینم فاسفائیڈ کی گولیاں کھائی تھی جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی ۔ اس دوران مبشر کا دوست محمد صدیم کمرے میں آیا جس نے اپنے دوست کو خراب حالت میں دیکھ کر وارڈ ن کو اطلاع دی ۔  وارڈ ن نے اس واقعے سے متعلق مبشر کے والدین کو آگا ہ کردیا اور متاثرہ طالب علم کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پر طالب علم کا معدہ واش کرنے کے بعد انہیں ونٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم اگلے دن وہ اپنے والدین کے سامنے وفات پاگیا ۔

پولیس کے مطابق مبشرعلی کا تعلق پاڑا چنا ر سے ہے  جو اسلامیہ کالج میں بی ایس زولوجی کا طالب علم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبشر علی تیسری دفعہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں ناکام ہوا تھا جس پر انہوں نے مبینہ طورپر ایلومینم فاسفائیڈ کی گولیاں کھائی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image