Sargaram | Newspaper

اتوار 14 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

Share

عام انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ پورے ملک میں جاری ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے این اے 130 لاہور سے کاغذات کی منظوری کو چیلنج کیا گیا ہے اور الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔ (روزنامہ سر گرم)

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

اپیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image