Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

بائیکاٹ زارا’، فلسطینیوں کا مذاق اڑانے پر انٹرنیشنل فیشن برانڈ پر اشنا شاہ سمیت بھارتی اداکارہ کی تنقید

Share

اداکارہ اشنا شاہ سمیت بھارتی اداکارہ گوہر خان اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مشہور انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’ کو اس کے غیر حساس فوٹو شوٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنی بے باک طبیعت اور ہر معاملے میں آواز اٹھانے والی اشنا شاہ نے زارا کے حالیہ فوٹو شوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ ان افراد کو جن کے پاس زارا برانڈ کے کپڑے ہیں، کیا انہیں تمام کپڑے پھینک دینے چاہئیں؟

اداکارہ کی جانب سے برانڈ کی حالیہ مہم کی مذمت کی گئی اور  سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کی،اشنا نے لکھا ‘کیا ہمیں زارا کے پہلے سے موجود کپڑے پھینک دینے چاہئیں یا نئے نہیں خریدنے چاہئیں؟’

انہوں نے کہا ‘چونکہ ان کے کپڑوں پر ان کے برانڈ کا نام نہیں ہوتا، تو میرا نہیں خیال ان کے جو کپڑے ہمارے پاس پہلے سے موجود ہیں انہیں پھینک دینا چاہیے’۔

ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا ‘ظاہر ہے، ان کے برانڈ سے دوبارہ کپڑے قطعاً نہیں خریدوں گی’۔

اشنا شاہ نے بائیکاٹ زارا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جو کہ اس وقت پاکستان میں ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

بائیکاٹ زارا ٹرینڈ کیوں کررہا ہے؟

اداکارہ کی یہ ٹوئٹ اس وقت سامنے آئی جب زارا کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا جو کہ انتہائی حساس نوعیت کا تھا، اس  شوٹ میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے کفن دفن کی طرح سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی چھوٹی لاشوں کو دکھایا گیا ہے، اس کے علاوہ اس فوٹو شوٹ میں  فلسطینیوں کی بے بسی کی صورتحال کو دکھایا گیا ہے۔

اس میں ملبے کا ڈھیر، گمشدہ اعضاء کے مجسمے وغیرہ دکھائے گئے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، لوگ اسے دیکھ کر شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

تاہم اس کے بعد سے برانڈ نے بظاہر اس تصویر کو حذف کردیا ہے جس میں ایک ماڈل کو اپنے کندھوں پر ایک لاش نما پتلا اٹھائے ہوئے دکھایا گیا تھا، سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش، جس طرح فلسطینی ماؤں کو کفن  میں لپیٹ کر دفن کرنے سے پہلے اپنے مردہ بچوں کو گلے لگاتے دکھایا گیا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image